Saturday , October 21 2017
Home / سیاسیات / راجیہ سبھا کیلئے سماج وادی پارٹی امیدواروں کا پرچہ نامزدگی داخل

راجیہ سبھا کیلئے سماج وادی پارٹی امیدواروں کا پرچہ نامزدگی داخل

لکھنو۔25 مئی (سیاست ڈاٹ کام) راجیہ سبھا کیلئے سماجوادی پارٹی امیدواروں بشمول امرسنگھ، بینی پرساد ورما اور ریلیٹر سنجے سیٹھ نے آج پرچہ نامزدگیاں داخل کردی ہیں جبکہ یہ انتخابات آئندہ ماہ منعقد ہوں گے۔ قبل ازیں سماجوادی پارٹی بورڈ کے اجلاس میں راجیہ سبھا کے امیدواروں کی فہرست کو قطعیت دیدی گئی تھی جس میں سریندر کمار کی جگہ ارویند کمار سنگھ کو نامزد کیا گیا ہے۔ حکمران جماعت کے دیگر امیدواروں سابق صدرنشین قانون ساز کونسل سکھ رام سنگھ یادو، ریویٹی رمن سنگھ اور وشوامبر پرساد نشاد نے بھی پرچہ نامزدگی داخل کردی ہیں۔ تاہم سماجوادی پارٹی فہرست میں لکھنو کے ایک متنازعہ بلڈر سنجے سیٹھ بھی شامل ہیں قبل ازیں ان کا نام ایم ایل سی کیلئے راج بھون روانہ کیا گیا تھا لیکن گورنر رام نائیک نے منظوری سے انکار کردیا تھا۔ جبکہ ایس پی سے اخراج کے بعد امر سنگھگوشہ گمنامی میں چلے گئے تھے اور بینی پرساد ورما نے حال ہی میں کانگریس سے منتقل ہوکر ایس پی میں شمولیت اختیارکرلیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT