Wednesday , September 20 2017
Home / سیاسیات / راجیہ سبھا کیلئے سوامی اور سدھو کی نامزدگی

راجیہ سبھا کیلئے سوامی اور سدھو کی نامزدگی

نئی دہلی ۔ 22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی قائدین سبرامنیم سوامی اور نوجوت سنگھ سدھو اور نریندر جادھو سابق قومی مشاورتی کونسل جس کی صدارت صدر کانگریس سونیا گاندھی کے سپرد ہے، آج مودی حکومت نے راجیہ سبھا کے امیدوار نامزد کردیئے۔ ملیالم اداکار سریش گوپی صحافی شوپن داس گپتا اور ڈاکٹر میری کوم کو بھی نامزد کیا گیا۔ صدر پرنب مکرجی نے مختلف شعبوں کے 6 افراد کو راجیہ سبھا کے ارکان نامزد کرنے کی مودی حکومت کی سفارش پر منظوری دے دی۔ وزارت داخلہ کے ترجمان کے بموجب اس سلسلہ میں ایک رسمی اعلامیہ ایوان بالا کی جانب سے جلد ہی جاری کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT