Thursday , October 19 2017
Home / سیاسیات / راجیہ سبھا کی چار نشستوں کیلئے راجستھان میں آج رائے دہی

راجیہ سبھا کی چار نشستوں کیلئے راجستھان میں آج رائے دہی

جئے پور ۔ 10 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام ) : راجستھان میں راجیہ سبھا کی چار نشستوں کے لیے کل ووٹ ڈالے جائیں گے اور حکمراں بی جے پی ان تمام چار نشستوں پر قبضہ کی کوشش کررہی ہے اور اپوزیشن کانگریس نے ایک آزاد امیدوار کمل مرارکا کی تائید کا اعلان کیا ہے ۔ راجستھان میں ایک امیدوار کی کامیابی کے لیے 41 ووٹ درکار ہیں ۔ 200 رکن اسمبلی میں حکمراں بی جے پی کے 160 اور کانگریس کے 24 ارکان ہیں ۔ علاوہ نیشنل پیپلز پارٹی کے چار ، بی ایس پی کے تین ، نیشنلسٹ یونیسٹ امیندارا پارٹی کے دو اور سات آزاد امیدوار ہیں ۔ مرکزی وزیر وینکیا نائیڈو ، بی جے پی کے قومی نائب صدر اوم پرکاش ماتھر ، ریزرو بینک آف انڈیا ( آر بی آئی ) کے سابق عہدیدار رام کمار شرما اور سابق ریاست ڈونگر پور کے شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے ہروردھن سنگھ نے بی جے پی امیدواروں کی حیثیت سے اور کمل مرارکا نے بحیثیت آزاد امیدوار پرچہ نامزدگی داخل کیے ہیں ۔ انتخابی مقابلہ میں مرارکا کے داخلہ کے سبب رائے دہی ضروری ہوئی ہے ۔ بی جے پی اپنے ارکان کو گذشتہ تین دن سے ایک ہوٹل میں رکھی ہے اور کل وہ اس ہوٹل سے ایوان مقننہ پہونچکر رائے دہی میں حصہ لیں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT