Sunday , August 20 2017
Home / سیاسیات / راجیہ سبھا کی کارروائی دوسرے دن بھی مفلوج، کانگریس کا احتجاج جاری

راجیہ سبھا کی کارروائی دوسرے دن بھی مفلوج، کانگریس کا احتجاج جاری

نئی دہلی ۔ 9 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹکام) راجیہ سبھا میں آج دوسرے دن بھی کانگریس ارکان کے نیشنل ہیرالڈ کیس پر ہنگامہ برپا کردینے سے کوئی کارروائی نہیں ہوسکی اور یہ الزام عائد کیا کہ یہ حکومت کی انتقامی سیاست ہے جس پر جوابی حملہ کرتے ہوئے حکمراں جماعت نے کہاکہ اپوزیشن پارٹی عدلیہ کودھمکانے کی کوشش کر رہی ہے۔ کانگریس ارکان جیسے ہی ایوان کے وسط میں پہنچ کر جمہوریت کے قتل کا الزام عائد کرتے ہوئے نعرہ بازی کی اور انہیں ترنمول کانگریس ارکان کی تائید حاصل تھی ۔ حکمراں جماعت نے یہ استدلال پیش کیا کہ نیشنل ہیرالڈ کیس بعض شخصیتوں سے تعلق رکھتاہے جس کے قانونی پہلو بھی ہیں ۔ اس کے باوجود اپوزیشن پارٹی ، قوم کی ترقی میں رکاوٹ پیدا کرنے کیلئے پارلیمنٹ کو درہم برہم کررہی ہے ۔ ایوان میں ہنگامہ آرائی اور شور شرابہ کے باعث ایک سے زائد مرتبہ کارروائی ملتوی کردی گئی ۔ تاہم حکمراں اور اپوزیشن کے درمیان بحث و تکرار اور الزامات و جوابی الزامات شدت اختیار کرجانے پر ایوان کی کارروائی کل تک کیلئے ملتوی کردی گئی ۔ اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد نے الزام عائد کیا کہ حکومت اپوزیشن بشمول کانگریس کو نشانہ بنانے کیلئے پرانے کیسوں کا احیاء کر رہی ہے جبکہ نیشنل ہیرالڈ سے متعلق کیس کو انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ جاریہ سال اگست میں بند کردیا گیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT