Saturday , August 19 2017
Home / سیاسیات / راجیہ سبھا کی 57 نشستوں کیلئے 11 جون کو انتخاب

راجیہ سبھا کی 57 نشستوں کیلئے 11 جون کو انتخاب

نئی دہلی 12 مئی ( سیاست ڈآٹ کام ) راجیہ سبھا کی 57 نشستوں کیلئے انتخابات 11 جون کو منعقد ہونگے ۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ ملک کی 15 ریاستوں میں 55 ارکان ماہ جون سے اگسٹ کے درمیان سبکدوش ہو رہے ہیں۔ ان میں راجستھان اور کرناٹک کی ایک ایک نشست بھی شامل ہے جہاں سے آنند شرما ( کانگریس ) اور وجئے ملیا ( آزاد ) نے تخلیہ کیا ہے ۔ جملہ 57 نشستوں میں زیادہ تعداد بی جے پی اور کانگریس کی ہے جن کے فی کس 14 ارکان سبکدوش ہو رہے ہیں۔ چھ ارکان کا تعلق بی ایس پی سے پانچ کا جے ڈی یو سے ایس پی ‘ بی جے ڈی اور آل انڈیا انا ڈی ایم کے سے تین تین ارکان کا تعلق ہے ۔ جو اہم ارکان سبکدوش ہو رہے ہیں ان میں مرکزی وزرا وینکیا نائیڈو ‘ بریندر سنگھ ‘ سریش پربھو ‘ نرملا سیتارامن ‘ پیوش گوئل اور مختار عباس نقوی کے علاوہ سابق مرکزی وزیر جئے رام رمیش ‘ جے ڈی یو لیڈر شرد یادو اور سینئر وکیل رام جیٹھ ملانی شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT