Saturday , August 19 2017
Home / سیاسیات / راجیہ سبھا کے 4نئے ارکان نے حلف لیا

راجیہ سبھا کے 4نئے ارکان نے حلف لیا

نئی دہلی۔8 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) راجیہ سبھا کے چار نئے اراکین نے آج حلف لیا۔چیئرمین ڈاکٹر حامد انصاری نے پارلیمنٹ میں اپنے کمرے میں ان ارکان کو حلف دلایا۔ ان میں کانگریس کے جے رام رمیش اور آسکر فرنانڈیس، بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایم جے اکبر اور بہوجن سماج پارٹی کے ستیش چندر مشرا شامل ہیں۔مسٹر رمیش اور مسٹر فرنانڈیس راجیہ سبھا کے دوسالہ انتخابات میں کرناٹک سے دوبارہ منتخب ہوئے ہیں جبکہ مسٹر اکبر مدھیہ پردیش سے دوبارہ منتخب ہوئے ہیں۔مسٹر مشرا اترپردیش سے دوبارہ منتخب کئے گئے ہیں۔ اس موقع پر ڈپٹی چیئرمین پی جے کورین، وزیر خزانہ اور راجیہ سبھا میں ایوان کے لیڈر ارون جیٹلی، پارلیمانی امور کے وزیر اننت کمار، پارلیمانی امور کے وزیر مملکت مختار عباس نقوی اور ایس ایس اھلوالیا بھی موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT