Tuesday , August 22 2017
Home / سیاسیات / راج ببر اترپردیش کانگریس کے صدر منتخب

راج ببر اترپردیش کانگریس کے صدر منتخب

غلام نبی آزاد سے پرینکا گاندھی کی ملاقات پر قیاس آرائیاں
نئی دہلی ۔ /12 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) اداکار سے سیاستداں بننے والے راج ببر کو آج اترپردیش کانگریس پارٹی کا صدر منتخب کیا گیا ہے ۔ ریاست میں آئندہ سال اسمبلی انتخابات منعقد ہورہے ہیں ۔ 4 سینئر نائب صدور بشمول عمران مسعود کا بھی تقرر عمل میں آیا ہے ۔ جنہوں نے چند سال قبل 2014 ء میں بی جے پی وزارت عظمیٰ امیدوار نریندر مودی کے خلاف نفرت انگیز تقریر کرتے ہوئے تنازعہ کھڑا کردیا تھا ۔انہوں نے کہا تھا کہ وہ مودی کے ٹکڑے ٹکڑے کردیں گے ۔پارٹی جنرل سکریٹریز غلام نبی آزاد اور جناردھن دیوی ویدی نے آج اے آئی سی سی ہیڈکوارٹر پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات بتائی ۔ قبل ازیں غلام نبی آزاد نے سونیا گاندھی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔ اس کے علاوہ پرینکا گاندھی نے غلام نبی آزاد سے ان کی رہائش گاہ پر  ملاقات کی اور تقریباً ایک گھنٹہ بات چیت کی ۔ اس ملاقات کے پس منظر میں یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ پرینکا گاندھی اترپردیش اسمبلی انتخابات میں اہم رول ادا کرے گی ۔ غلام نبی آزاد سے جب اس بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ انتخابات کیلئے ابھی کافی وقت ہے ۔

TOPPOPULARRECENT