Saturday , October 21 2017
Home / ہندوستان / راج ببر وشیلا ڈکشت‘ بھگدڑ متاثرین سے ملاقات کرینگے

راج ببر وشیلا ڈکشت‘ بھگدڑ متاثرین سے ملاقات کرینگے

بنارس، 17 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام ) اترپردیش میں بنارس کے راج گھاٹ پل پر ہفتہ کو مذہبی پروگرام کے دوران مچنے والی بھگدڑ میں زخمیوں کا حال چال دریافت کرنے کے لئے آج دہلی کی سابق وزیر اعلی شیلا دکشت اور کانگریس کے ریاستی صدر راج ببر یہاں آ رہے ہیں۔ ریاستی کانگریس کے ترجمان پرو فیسر ستیش رائے نے بتایا کہ دونوں لیڈران شام تقریبا دو بجے بنارس ہندو یونیورسٹی ( بی ایچ یو) کے ٹراما سینٹر جائیں گے اور وہاں زیر علاج زخمیوں سے مل کر ان کا حال چال جانیں گے ۔ پرو فیسر ستیش رائے نے بتایا کہ مریضوں کا حال چال جاننے کے بعد دونوں رہنما بھگدڑ میں ہلاک ہونے والے وارانسی کے لاٹ بھیرو محلے کے اشوک گوتم کے اہل خانہ سے ملاقات کریں گے ۔ اس کے بعد لھورابیر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے ۔ واضح ر ہے کہ “جے گرو دیو” کی شوبھا یاترا کے دوران راج گھاٹ پر بھگدڑ میں 25 افراد کی موت ہو گئی تھی، جبکہ 50 سے زائد افراد زخمی ہو گئے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT