Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / راج بھون میں دیوالی تقریب کا اہتمام

راج بھون میں دیوالی تقریب کا اہتمام

گورنر سے سیاسی قائدین اور دیگر سرکردہ شخصیات کی ملاقات
حیدرآباد ۔ 30 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش کے مشترکہ گورنر ای ایس ایل نرسمہن کی جانب سے راج بھون میں دیوالی تہوار منایا گیا ۔ عوام اور مختلف سیاسی جماعتوں کے لیڈروں نے پہونچ کر دربار ہال میں منعقدہ اس تقریب میں گورنر اور ان کی اہلیہ کو دیوالی کی مبارکباد پیش کی ۔ اس موقع پر راج بھون کو سجایا گیا ۔ عوام میں گورنر اور ان کی اہلیہ کو دیوالی کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ عوام کے مختلف طبقات کے علاوہ تاجروں کی بڑی تعداد بھی مبارکباد دینے والوں میں شامل ہے ۔ بعض افراد نے گورنر کے پیر چھوتے ہوئے آشیرواد لیا اور بعض نے گورنر اور ان کی اہلیہ کو تحفے بھی پیش کئے ۔ تقریباً ایک گھنٹہ تک راج بھون میں یہ پروگرام جاری رہا ۔

TOPPOPULARRECENT