Tuesday , September 26 2017
Home / شہر کی خبریں / راج شیکھر ریڈی کے خطوط پر جگن موہن ریڈی کی پد یاترا

راج شیکھر ریڈی کے خطوط پر جگن موہن ریڈی کی پد یاترا

وائی ایس آر کانگریس پلینری اجلاس میں باقاعدہ اعلان متوقع
حیدرآباد /6 جولائی ( سیاست نیوز ) قائد اپوزیشن آندھراپردیش قانون ساز اسمبلی و صدر وائی ایس آر کانگریس پارٹی مسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے اپنے والد ڈاکٹر وائی ایس راج شیکھر ریڈی کے خطوط پر ریاست آندھراپردیش میں پد یاترا کرنے کا اچانک فیصلہ کیا ۔ انہوں نے انتخابی منصوبہ ساز ملک گیر شہرت رکھنے والے پرشانت کشور کے مشورہ پر ریاست بھر میں پد یاترا پروگرام منظم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پارٹی ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ توقع ہے کہ خود جگن موہن ریڈی پارٹی پلینری اجلاس میں مجوزہ پد یاترا کا باقاعدہ اعلان کے آندھراپردیش کے 13 اضلاع میں پد یاترا منظم کریں گے ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ مسٹر جگن موہن ریڈی کے والد ڈاکٹر وائی ایس راج شیکھر ریڈی کانگریس پارٹی کو برسر اقتدار لانے کیلئے متحدہ ریاست آندھراپردیش میں طویل پد یاترا کی تھی اور اس یاترا کے ذریعہ ہی عوامی اعتماد حاصل کرکے کانگریس پارٹی کو برسر اقتدار لاتے ہوئے چیف منسٹر کے عہدے پر فائز ہوئے تھے اور یہی اقدام خود صدر وائی ایس آر کانگریس پارٹی مسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی بھی کرنے جارہے ہیں ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ آئندہ انتخابات میں بہت سے ارکان اسمبلی کامیابی حاصل نہیں کرسکیں گے ۔ جس کے پیش نظر ان ارکان اسمبلی کی بہتر انداز میں نشاندہی کرکے انہیں دوبارہ انتخابات کیلئے پارٹی ٹکٹ نہ دینے پرشانت کشور نے جگن موہن ریڈی کو مشورہ دیا اور اس مشورہ کے ساتھ بھی وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے موجودہ ارکان اسمبلی میں زبردست تشویش و بے چینی پائی جارہی ہے ۔ لیکن سمجھا جاتا ہے کہ مسٹر وائی ایس جگن اپنی مجوزہ یاترا کے دوران موجودہ ارکان اسمبلی کے موقف اور عوام کے رحجانات کا انداز لگائے ہوئے انتخابات کے موقع پر کوئی فیصلہ کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT