Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / راج ناتھ سنگھ آج سی آئی ایس ایف پاسنگ آوٹ پریڈ کی سلامی لینگے

راج ناتھ سنگھ آج سی آئی ایس ایف پاسنگ آوٹ پریڈ کی سلامی لینگے

نئی دہلی 7 ستمبر ( پی ٹی آئی ) مرکزی وزیر داخلہ مسٹر راج ناتھ سنگھ کل حیدرآباد میں سی آئی ایس ایف کے نئے شامل کردہ زائد از 530 عہدیداروں کی پاسنگ آوٹ پریڈ کی سلامی لیں گے ۔ راج ناتھ سنگھ نیم فوجی دستوں کی نیشنل انڈسٹریل سکیوریٹی اکیڈیمی میں اس تقریب میں حصہ لیں گے جہاں 48 نئے شامل کردہ اور تربیت یافتہ اسسٹنٹ کمانڈنٹس ‘ 11 پروموٹ کردہ اسسٹنٹ کمانڈنٹس اور 478 سب انسپکٹران کی پاسنگ آوٹ پریڈ ہوگی ۔ پریڈ کا جائزہ لینے کے بعد وزیر داخلہ سی آئی ایس ایف کے معیاری ‘ امتیازی اور مثالی خدمات انجام دینے والے عہدیداروں میں مختلف میڈلس وغیرہ تقسیم کرینگے ۔ سی آئی ایس ایف کے ڈائرکٹر جنرل سریندر سنگھ اور دوسرے سینئر عہدیدار بھی اس موقع پر موجود رہیں گے ۔ سی آئی ایس ایف میں جملہ 1.47 لاکھ کا عملہ ہے اور اسے ملک کے بڑے ائرپورٹس اور اہم تنصیبات کی نگرانی کا ذمہ سونپا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT