Thursday , April 27 2017
Home / ہندوستان / راج ناتھ سنگھ فیڈل کاسٹرو کی آخری رسومات میں ہندوستان کے نمائندہ

راج ناتھ سنگھ فیڈل کاسٹرو کی آخری رسومات میں ہندوستان کے نمائندہ

انقلابی قائد کی موت پر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں خراج عقیدت
نئی دہلی۔28 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ انقلابی قائد فیڈل کیسٹرو کی کیوبا میں آخری رسومات میں ہندوستانی وفد کی قیادت کرتے ہوئے شرکت کریں گے۔ اس وفد میں امکان ہے کہ مختلف سیاسی پارٹیوں جیسے کانگریس، سی پی آئی۔ ایم ، سی پی آئی اور سماج وادی پارٹی کے قائدین شامل رہیں گے۔ یہ وفد کل ہوانہ کے لئے روانہ ہوجائے گا اور توقع ہے کہ جمعرات کی شام وطن واپس ہوگا۔ سرکاری ذرائع کے بموجب اس وفد کی ہیئت ترکیبی وزیراعظم کے دفتر میں ہنوز غور کے مراحل میں ہے۔ وفد میں مرکزی وزراء کے ساتھ مرکزی وزیر خارجہ اور مرکزی وزیر داخلہ کو بھی شامل کیا جائے گا۔ کیوبا کے دارالحکومت ہوانا میں فیڈل کیسٹرو کو دو دن تک آخری دیدار کے لئے رکھا گیا تھا۔ ایک جلوس کی شکل میں ان کی باقیات ایک جزیرے میں لے جائی جائیں گی اور کیوبا کے جنوب مشرقی شہر سانٹیاگو میں 4 ڈسمبر کو انہیں دفن کیا جائے گا۔ کیسٹرو کی موت 25 نومبر کو 90 سال کی عمر میں واقع ہوئی تھی۔ انہوں نے 50 سال تک آہنی پنجے سے حکومت کرتے ہوئے امریکہ کا مقابلہ کیا تھا اور عالمی سطح پر کمیونزم کو بقرار رکھا تھا۔ کیسٹرو نے 1959 ء میں انقلاب لاتے ہوئے عامریت کا خاتمہ کردیا تھا۔ عوام کو انصاف اور مساوات کا تیقن دیا تھا۔ وہ 20 ویں صدی کی ایک بڑی شخصیت تھے۔ ایک اور اطلاع کے بموجب پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں نے کیوبا کے انقلابی قائد فیڈل کیسٹرول کا سوگ منایا گیا اور انہیں شاندار پیمانے پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے غیر جانبدار تحریک کا مینارۂ نور قرار دیا گیا سابق صدر کیوبا فیڈل کاسٹرو 25 نومبر کو 90 سال کی عمر میں فوت ہوگئے تھے۔ راجیہ سبھا کے صدرنشین حامد انصاری نے کہا کہ ہم کمانڈر فیڈل کیسٹرو کی موت پر تہہ دل سے اظہار رنج کرتے ہیں۔ پارلیمنٹ میں اظہار تعزیت کرتے ہوئے حکومت اور کیوبا سے دوسری رکھنے والے عوام کی لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن نے کہا کہ کیسٹرو نے 47 سال تک کیوبا پر حکومت کی۔ یہ ایک کرشمہ اور ان کے آہنی عزم کا ثبوت ہے۔ انہوں نے غیر جانبدار تحریک کے لئے جو خدمات انجام دی ہیں اور مختلف فارموں پر ہندوستان کی تائید کی ترغیب دی ہے۔ وہ ہندوستانی عوام کے ذہنوں اور دلوں پر ثبت ہے۔ راجیہ سبھا میں حامد انصاری نے کہا کہ وزیراعظم کیوبا 1959ء سے 1976 اور صدر 1976 سے 2006ء تک رہنے وا لے فیڈل کیسٹرو سامراج دشمن اور مخالف نوآبادیاتی نظام کے علمبردار تھے۔ وہ غیرجانبدار تحریک کے لئے مینارۂ نور تھے ۔انہوں نے 1973 اور 1983ء میں ہندوستان کا دورہ کیا تھا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT