Thursday , August 17 2017
Home / سیاسیات / راج ناتھ سنگھ نے پرگیہ ٹھاکر سے ملاقات نہیں کی : بی جے پی

راج ناتھ سنگھ نے پرگیہ ٹھاکر سے ملاقات نہیں کی : بی جے پی

نئی دہلی 8 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی نے آج ادعا کیا کہ مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کبھی سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر سے ملاقات نہیں کی ۔ پارٹی نے کانگریس لیڈر ڈگ وجئے سنگھ کے اس ادعا کو بے بنیاد قرار دیا کہ راج ناتھ سنگھ نے 2008 مالیگاوں بم دھماکوں کی ملزمہ سے ملاقات کی تھی ۔ پارٹی کے نیشنل سکریٹری سریکانت شرما نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ راج ناتھ نے کبھی پرگیہ سنگھ ٹھاکر سے ملاقات نہیں کی ۔ یہ بے بنیاددعوی ہے ۔ بی جے پی ڈگ وجئے سنگھ کے اس دعوی کی مذمت کرتی ہے ۔ ایک ویڈیو میں ذاکر نائک کے ساتھ اسٹیج پر دکھائے جانے پر تنقیدوں کا سامنا کر رہے ڈگ وجئے سنگھ نے الزام عائد کیا کہ راج ناتھ سنگھ نے بھی پرگیہ سنگھ ٹھاکر سے ملاقات کی تھی ۔

 

بی جے پی سے
اپنا دَل پارٹی کے تعلقات منقطع
لکھنو ۔ 8 ۔ جولائی : ( سیاست ڈاٹ کام) : مرکزی وزیر انوپریہ پاٹل کی والدہ کرشنا پاٹل کی زیر قیادت ’ اپنا دل ‘ پارٹی نے آج بی جے پی کے ساتھ تعلقات منقطع کرلیا ہے اور یہ الزام عائد کیا کہ پارٹی نے اتحاد کے اصولوں کی پابندی نہیں کی ہے ۔ اپنا دل کے ترجمان اور بی ایس پاٹل نے بتایا کہ پارٹی کی قومی عاملہ کا اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ انوپریہ کی سرگرمیوں سے مطلع کرنے کے باوجود بی جے پی نے اتحاد کے اصولوں کی تعمیل نہیں کی ۔ جب کہ انوپریہ کو پارٹی سے خارج کردیا گیا تھا ۔ پارٹی سربراہ کرشنا پاٹل کی زیر صدارت اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ یو پی اسمبلی انتخابات میں مقابلہ کیا جائے ، واضح رہے کہ سونے لال پاٹل نے 1995 میں اپنا دل قائم کیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT