Thursday , August 24 2017
Home / ہندوستان / راج ناتھ سنگھ نے یوم آزادی سے قبل سکیوریٹی صورتحال کا جائزہ لیا

راج ناتھ سنگھ نے یوم آزادی سے قبل سکیوریٹی صورتحال کا جائزہ لیا

نئی دہلی 14 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج ملک بھر میں سکیوریٹی صورتحال کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے یوم آزادی کے موقع پر خاص طور پر جموںو کشمیر کی صورتحال پر غور کیا ۔ سکیوریٹی اداروں کے اعلی عہدیداروں نے انہیں ملک میں پائی جانے والی صورتحال اور دہشت گردوں یا دوسرے عناصر کی جانب سے کسی بھی امکانی کارروائی سے نمٹنے کیلئے کئے جانے والے اقدامات سے واقف کروایا ۔ سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ اجلاس میں خاص طور پر وادی کشمیر کی سکیوریٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جہاں ایک ماہ سے زیادہ عرصہ سے کرفیو جاری ہے ۔ ذرائع نے کہا کہ پہلے یہ اطلاعات تھیں کہ عسکریت پسند یوم آزادی سے قبل جموں و کشمیر میں سکیوریٹی فورسیس پر حملہ کرسکتے ہیں۔ دہلی کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا جہاں وزیر اعظم کل لال قلعہ سے قوم سے خطاب کرنے والے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT