Thursday , April 27 2017
Home / سیاسیات / راج ناتھ سنگھ کا آج پارلیمنٹ میں بیان متوقع

راج ناتھ سنگھ کا آج پارلیمنٹ میں بیان متوقع

نئی دہلی۔ 8 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ توقع ہے کہ لکھنؤ میں مشتبہ آئی ایس آئی ایس دہشت گرد کی ہلاکت اور مدھیہ پردیش میں ٹرین بم دھماکے کے تعلق سے کل پارلیمنٹ میں بیان دیں گے ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ان دو واقعات کے سلسلے میں وزیر داخلہ کی جانب سے کل تفصیلی بیان کا امکان ہے۔ پارلیمنٹ بجٹ سیشن کا دوسرا مرحلہ کل سے شروع ہورہا ہے۔ واضح رہے کہ لکھنؤ کے مضافات میں ایک گھر میں محروس مشتبہ آئی ایس آئی ایس دہشت گرد کو 12 گھنٹے طویل کارروائی کے بعد آج صبح ہلاک کردیا گیا۔ مدھیہ پردیش کے شاجا پور میں کل بھوپال۔ اُجین پیاسنجر ٹرین میں آئی ای ڈی دھماکہ ہوا جس میں 10 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT