Friday , August 18 2017
Home / سیاسیات / راج ناتھ سنگھ کی پاریکر، ڈوول اور آر ایس ایس قائدیین سے ملاقات

راج ناتھ سنگھ کی پاریکر، ڈوول اور آر ایس ایس قائدیین سے ملاقات

نئی دہلی ۔ 25 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کے مکان پر آج اعلیٰ سطحی ڈنر میٹنگ منعقد ہوئی جس میں وزیر دفاع منوہر پاریکر ، قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول اور سینئر آر ایس ایس قائدین شریک تھے۔ یہ اجلاس تقریباً 2 گھنٹے جاری رہا لیکن سرکاری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔ ایسے وقت یہ اجلاس منعقد ہوا جبکہ ہندوستان اورپاکستان کے مابین سرحد پر کشیدگی پائی جاتی ہے اور بی ایس ایف و پاکستان رینجرس کی ملاقات آئندہ ماہ کے اوائل میں مقرر ہے ۔ اس کے علاوہ ایک عہدہ ، ایک پنشن پر بھی تنازعہ جاری ہے۔

TOPPOPULARRECENT