Thursday , October 19 2017
Home / ہندوستان / راج ٹھاکرے کی کار کو حادثہ

راج ٹھاکرے کی کار کو حادثہ

تھانے۔ /15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا نو نرمان سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے آج ایک حادثہ میں بال بال بچ گئے۔یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب راج ٹھاکرے کا موٹروں کا قافلہ کھرے گاؤں ٹول ناکہ کے قریب پہونچا ۔ اچانک قافلے میں شامل ایک کار ان کی لینڈ کروزر میں گھس پڑی۔تاہم اس حادثہ میں کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا ۔ مقامی سینا لیڈر نے یہ بات بتائی ۔ پولیس نے اس سلسلے میں کوئی مقدمہ درج نہیں کیا ہے ۔ حادثہ کے فوری بعد سینا کارکنوں نے راج ٹھاکرے کیلئے دوسری کار کا انتظام کردیا اور وہ ناسک روانہ ہوگئے ۔

TOPPOPULARRECENT