Friday , October 20 2017
Home / ہندوستان / راج ٹھاکرے کے خلاف کارروائی کی جائے : اعظمی

راج ٹھاکرے کے خلاف کارروائی کی جائے : اعظمی

ممبئی 11 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی ابو اعظم اعظمی نے آج بی جے پی زیر قیادت مہاراشٹرا حکومت سے مطالبہ کیا کہ مہاراشٹرا نو نرمان سینا کے راج ٹھاکرے کے خلاف ان کے متنازعہ ریمارکس پر کارروائی کرے ۔ ٹھاکرے غیر مراٹھی آٹو رکشا ڈرائیورس کے خلاف ریمارکس کر رہے ہیں۔ ابو اعظمی نے میڈیا کو بتایا کہ اشتعال انگیز بیانات کے باوجود ٹھاکرے کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی ہے ۔ اگر حکومت ان کے خلاف کچھ بھی کرنے کے موقف میں نہیں ہے تو ہم اس کا جواب دینے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ ہم نہیں چاہتے کہ قانون اپنے ہاتھ میں لیں ۔ انہوں نے فرنویس حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ ایم این ایس لیڈر کے بیانات پر اسی طرح خاموش تماشائی ہے جس طرح ماضی میں کانگریس حکومت نے اس مسئلہ پر خاموشی اختیار کی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT