Thursday , August 17 2017
Home / پاکستان / راج کپور کی تاریخی حویلی کے نئے مالکان کے خلاف ایف آئی آر

راج کپور کی تاریخی حویلی کے نئے مالکان کے خلاف ایف آئی آر

پشاور ۔ 18 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : پاکستانی حکام نے آج ہندوستان کے افسانوی فلم اداکار و ہدایت کار آنجہانی راج کپور کی تاریخی حویلی کے نئے مالک کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی ہے جس میں یہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ تاریخی اہمیت کی حامل اور قومی اثاثہ تصور کی جانے والی حویلی کا انہدام کیونکر کیا گیا ؟ ڈائریکٹوریٹ آف آرکیالوجی ( آثار قدیمہ ) اور میوزیمس (عجائب گھر ) نے خان رازق پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کروائی ۔ مذکورہ حویلی ایک صدی پرانی ہے جو فصیل بند شہر ڈھاکی منور شاہ میں واقع ہے ۔ حویلی کے نئے مالکان نے اس کی پہلی منزل پر کمرشیل پلازہ کی تعمیر کے لیے انہدام کروایا تھا جب کہ گذشتہ ہفتہ حویلی کی دوسری اور تیسری منزل پر واقع دروازے اور کھڑکیوں کے شیشوں کو بھی نکال دیا گیا تھا ۔ ہفتہ کو آرکائیوز ڈپارٹمنٹ نے تاریخی حویلی کے مزید انہدام کو روکنے کے لیے مقامی عدالت سے حکم التواء حاصل کرلیا تھا ۔۔

TOPPOPULARRECENT