Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / راحت فتح علی خاں کی 4 سال بعد ہندوستان واپسی

راحت فتح علی خاں کی 4 سال بعد ہندوستان واپسی

ممبئی 8 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) مشہور پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خاں جنھوں نے بالی ووڈ کیلئے متعدد مقبول عام گیت گائے ہیں، بتایا ہے کہ فلمی صنعت میں دوبارہ اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کے لئے پرجوش ہیں۔ بین الاقوامی شہرت یافتہ موسیقار نے ہندی فلموں کے لئے سوپر ہٹ نغمے ’’لگن لاگی تم سے من کی لگن ۔ بول نہ ہلکے ہلکے ۔ میں جہاں رہوں ۔ اورے پیا ۔ آج دن چڑھیا گاکر اپنی آواز کا جادو جگایا ہے، راحت فتح علی خاں کو سال 2011 ء میں غیر ملکی کرنسی رکھنے کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا اور بھاری رقم ضبط کرکے واپس بھیج دیا گیا تھا۔ انھوں نے کہاکہ اگر عزت و احترام کے ساتھ مدعو کیا گیا تو ہندوستان واپس آنے کیلئے آمادہ ہیں۔ اگرچیکہ پاکستانی گلوکار ساڑھے چار سال عرصہ کے بعد ہندوستان واپس آئے ہیں لیکن ان کے بیشتر گیت تیرا دیدار ہوا ۔ سیاں ۔ دغا باز رے ۔ اور میرے نینا کافر ہوگئے، یہاں کے سامعین میں مقبولیت حاصل کرلی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ وہ اپنے دوسرے گھر کو واپس آنے میں خوشی محسوس کرتے ہیں جہاں پر بے حد پیار اور کامیابی ملی ہے۔ راحت فتح علی خاں نے بتایا کہ گزشتہ 4 سال سے وہ ہندوستان نہیں آسکے لیکن اب متعلقہ حکام کے ساتھ بعض قانونی پیچیدگیوں کی یکسوئی کرلی گئی اور فلمی صنعت میں دوسری اننگ شروع کرنے کیلئے پرجوش ہوں۔

TOPPOPULARRECENT