Sunday , September 24 2017
Home / Top Stories / ’’راحیل شریف فوج کشمیر روانہ کریں ‘‘

’’راحیل شریف فوج کشمیر روانہ کریں ‘‘

محمد علی جناح کے حکم کی تعمیل کی جائے ، حافظ سعید کا متنازعہ بیان
کراچی۔ 16 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی دہشت گردی حملے کے ماسٹر مائنڈ حافظ سعید نے پاکستانی فوجی سربراہ راحیل شریف سے کہا ہے کہ وہ کشمیر کو فوج روانہ کریں تاکہ پاکستان کے بانی محمد علی جناح کے عدم تکمیل شدہ حکم کی تعمیل ہوسکے۔ کراچی میں دفاعی کونسل پاکستان کے بیانر تلے منعقدہ ریالی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ کشمیری عوام نے تقسیم سے قبل یہ اعلان کیا تھا کہ وہ پاکستان کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں لیکن تقسیم کے بعد ہندوستان نے زبردستی جموں و کشمیر کو فوج روانہ کردی۔ اس پر قائد اعظم محمد علی جناح نے کمانڈر اِنچیف کو فوج روانہ کرتے ہوئے جواب دینے کا حکم دیا تھا لیکن انہوں نے حکم کی تعمیل سے انکار کیا۔ اب وہ جنرل راحیل شریف سے کہتے ہیں کہ فوج کو جموں و کشمیر روانہ کریں کیونکہ قائد اعظم کے حکم کی اب تک تعمیل نہیں ہوئی۔ حافظ سعید نے کہا کہ وہ ہندوستان سے جنگ کی بات نہیں کررہے ہیں، لیکن وزیراعظم نواز شریف اور فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف کو مسئلہ کشمیر پر لائحہ عمل تیار کرنا چاہئے۔ انہوں نے نواز شریف سے بھی خاموشی ختم کرتے ہوئے نریندر مودی کے بلوچستان کے تذکرہ پر شدید ردعمل کا اظہار کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو چاہئے کہ راحت کاری سامان چکوٹھی لے جائیں تب ہی کشمیری عوام یقین کریں گے کہ پاکستانی وزیراعظم ان کیساتھ ہیں۔

TOPPOPULARRECENT