Saturday , April 29 2017
Home / Top Stories / راحیل شریف نے ملک چھوڑنے میں مدد کی تھی : پرویز مشرف

راحیل شریف نے ملک چھوڑنے میں مدد کی تھی : پرویز مشرف

کراچی ۔ 20 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سابق فوجی حکمراں جنرل پرویز مشرف نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ انہیں پاکستان چھوڑنے میں سابق فوجی سربراہ  جنرل راحیل شریف نے ان کے ساتھ تعاون کیا تھا جس سے یہ ظاہر ہوتا ہیکہ ملک کے سرکاری امور میں فوج کا عمل دخل کتنا طاقتور ہے۔ ’’دنیاشو‘‘ نامی ایک ٹاک شو میں بات کرتے ہوئے کہ راحیل شریف نے انہیں ملک چھوڑنے کے عمل میں اپنا بھرپور تعاون پیش کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ (مشرف) راحیل شریف کے باس بھی رہ چکے ہیں کیونکہ راحیل شریف سے قبل پرویز مشرف بھی فوجی سربراہ تھے۔ بہرحال حکومت پاکستان نے انہیں (مشرف) ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ECL) میں شامل کرلیا تھا جس کے بعد ان کا ملک چھوڑنا ناگزیر ہوگیا تھا۔ جب ان سے اس بارے میں مزید تفصیلات پوچھی گئیں تو 73 سالہ مشرف نے کہا کہ راحیل شریف نے عدالتوں پر عائد بوجھ کو کم کرنے میں اہم رول ادا کیا تھا۔ بہرحال مشرف کا یہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب راحیل شریف اپنے فرائض سے گذشتہ ماہ سبکدوش ہوچکے ہیں اور اب ان کے جانشین جنرل قمر جاوید باجوا ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT