Saturday , August 19 2017
Home / پاکستان / راحیل شریف نے 11دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

راحیل شریف نے 11دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

اسلام آباد ۔ 16 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی فوجی سربراہ راحیل شریف نے مزید 11دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی، جودہشت گردی، اغواء کی وارداتوں سمیت دیگرسنگین جرائم میں ملوث تھے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے اعلامیہ کے مطابق فوجی سربراہ نے مزید 11 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی، تمام ملزمان دہشت گردی، فرقہ ورانہ دہشت گردی کی کارروائیوں اور اغوا کی وارداتوں سمیت دیگرسنگین جرائم میں ملوث تھے۔اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ دہشت گرد بلوچستان پولیس کے ڈی آئی جی فیاض سنبل، اے ایس آئی رضا خان، کوئٹہ میں آئی ایس آئی کے انسپکٹر کامران نیازی، فرنٹیئر کانسٹبلری کے اہلکاروں اور پاک فوج کے میجر عابد مجید کے قتل میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد اسکولوں، مواصلاتی تنصیبات پرحملوں، فرقہ وارانہ قتل اور اغوا کی کئی وارداتوں میں بھی ملوث تھے۔ دہشت گردوں کوسزائیں فوجی عدالت کی جانب سے سنائی گئیں۔

TOPPOPULARRECENT