Thursday , August 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / رازور فش سوئم میٹ کا 21 مئی کو انعقاد

رازور فش سوئم میٹ کا 21 مئی کو انعقاد

حیدرآباد۔ 9 مئی (راست) رازور فش سوئم یونیورسٹی کے بانی اور سی ای او زبیر محمد افتخار کے بموجب رازور فش سوئم میٹ 2017ء کا 21 مئی کو انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے جس میں 5 سال سے زائد عمر کے کوئی بھی خواہش مند تیراک شرکت کرنے کے اہل ہوں گے۔ مذکورہ تیراکی مقابلہ گچی باؤلی میں منعقد کیا جارہا ہے جہاں صبح 6 بجے رجسٹریشن کیا جائے گا جبکہ 7 بجے مقابلوں کا آغاز ہوگا۔ مزید تفصیلات کیلئے 7093181289 پر ربط قائم کیا جاسکتا ہے۔
اے پی جے گولڈ کپ کرکٹ ٹورنمنٹ
حیدرآباد۔ 9 مئی (راست) اے پی جے عبدالکلام ویلفیر سوسائٹی سنتوش نگر کے بموجب آل انڈیا ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام گولڈ کپ کرکٹ ٹورنمنٹ جوکہ 11 تا 17 مئی منعقد کیا جارہا ہے، اس کے لئے انڈر سیکریٹری زمرہ کے تحت ٹوئنٹی 20 مقابلے منعقد کئے جائیں گے۔ کلب اسوسی ایشن اسکولس کی خواہش مند ٹیمیں 8099006149 پر ربط قائم کرسکتی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT