Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / راستہ تو ہم ہندوستانی تلاش ہی لیتے ہیں!ں

راستہ تو ہم ہندوستانی تلاش ہی لیتے ہیں!ں

ٹول گیٹس پر 25-30 کروڑ روپئے تبدیل
حیدرآباد ۔ 8 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ کے ٹول گیٹس بلیک منی کو وائیٹ کرنے کے مراکز میں تبدیل ہوگئے ہیں صرف 8 دن کے دوران 25 کروڑ روپئے تبدیل کرنے کی اطلاعات وصول ہوئی ہیں ۔ 500 اور 1000 روپئے کی نوٹ منسوخ ہونے کا آج ایک ماہ مکمل ہوگیا ہے ۔ مرکزی حکومت نے چند دن تک منسوخ شدہ کرنسی بنکوں سے تبدیل کرانے کی عوام کو سہولت دی اس کے بعد بند کردی ۔ یکم دسمبر تک ٹول گیٹس پر ٹیکس معاف کردیا گیا تھا ۔ 2 دسمبر سے 15 دسمبر تک منسوخ شدہ 500 کی نوٹ ٹول گیٹس پر بطور ٹیکس قبول کی جارہی ہے ۔ صرف حالیہ تین دن کے دوران 2 کروڑ روپئے کی بلیک منی وائیٹ کرنے کی اطلاعات وصول ہوئی ہے ۔ باوثوق ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ بلیک منی رکھنے والوں نے درمیانی افراد کی مدد سے ٹول گیٹ انتظامیہ سے سازباز کرتے ہوئے 25 تا 30 فیصد کمیشن وصول کرتے ہوئے کالا دھن کو سفید بنا رہے ہیں ۔ اس طرح ریاست کے تمام ٹول گیٹس پر ابھی تک 25 تا 30 کروڑ روپئے کی بلیک منی وائیٹ کرنے کی اطلاعات وصول ہوئی ہیں ۔ مرکزی وزارت ٹرانسپورٹ نے بھی نوٹ بندی کے بعد سارے ملک کے ٹول گیٹس سے بطور ٹیکس منسوخ شدہ کرنسی بڑے پیمانے پر وصول ہونے پر حیرت کا اظہار کیا ہے اور اس کی سی بی آئی اور انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کو اطلاع دیتے ہوئے سارے ٹول گیٹس پر نظر رکھنے کی ہدایت دی ہے ۔ مرکز سے ہدایت ملنے کے بعد سی بی آئی اور سنٹرل و اسٹیٹ کی انٹلی جنس نے ریاست کے تمام ٹول گیٹس پر نظریں بڑھا دی ہیں اور روزانہ ٹول گیٹس سے گاڑیوں کی آمد و رفت کا سی سی ویڈیو کے ذریعہ جائزہ لیا جارہا ہے ۔ گاڑیوں کے ڈرائیورس اور مالکین کی جانب سے دی جانے والی رقم کی ویڈیو کلپنگ چیک کی جارہی ہے ۔ غیر متعلقہ افراد کے ٹول انتظامیہ سے کی جانے والی ملاقاتوں کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے ۔ مرکزی حکومت نے 15 دسمبر تک ٹول گیٹس پر منسوخ شدہ 500 روپئے قبول کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ جس کا بلیک منی رکھنے والے افراد ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے بلیک منی کو وائیٹ بنا رہے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT