Friday , August 18 2017
Home / جرائم و حادثات / راستہ نہ دینے پر لاری ڈرائیور زدوکوب سے ہلاک

راستہ نہ دینے پر لاری ڈرائیور زدوکوب سے ہلاک

حیدرآباد /22 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) حیات نگر کے علاقہ میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں زدوکوبی شخص ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے اس 39 سالہ شخص سراونند کی موت کے بعد قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔ پولیس کے مطابق سراونند پیشہ سے لاری ڈرائیور تھا جو گذشتہ ماہ پکوان گیس سلینڈر سے لدی لاری وجئے واڑہ سے لیکر حیدرآباد آرہا تھا ۔ اس ڈرائیور اور اس کے ہمراہ زدوکوبی میں شدید زخمی کلینر منگل راج کا تعلق ریاست ٹاملناڈو سے بتایا گیا ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ جیسے ہی لاری آوٹر رنگ روڈ حیات نگر کے علاقہ میںپہونچی ایک کار جس میں چند افراد سوار تھے ۔ ان کی لاری کو روک لیا اور راستہ نہ دینے پر برہمی ظاہر کرتے ہوئے سراونند اور منگل راج کو شدید زدوکوب کیا اور بے حوشی کے عالم میں گنڈی چیرو کے قریب پھینک کر چلے گئے ۔ علاج کے دوران سراونند کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے حملہ آوروں کی تلاش میں مصروف ہے ۔

TOPPOPULARRECENT