Sunday , August 20 2017
Home / Top Stories / راست ٹی وی شو کے دوران خودساختہ بھگوانوں کی ہاتھا پائی

راست ٹی وی شو کے دوران خودساختہ بھگوانوں کی ہاتھا پائی

نئی دہلی ۔ 13؍ ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام)  نیشنل ٹی وی پر آج اس وقت حیران کن مناظر دیکھنے میںآئے جب دو مہمانوں نے بحث و مباحث کے بعد ہاتھا پائی شروع کی ۔گالی گلوج کے ساتھ ایک دوسرے پر طمانچہ رسید کیا اور دھکم پیل ہوئی ۔ یہ منظر دیکھ کر ٹی وی شو کے مشاہدین نے حیرت کا اظہار کیا اس کے فوری بعد چینل نے اس واقع کی مذمت کی ۔ ہندو مہا سبھا کے خودساختہ گاڈمین اوم جی اور خاتون نجومی راکھی بائی میں آئی بی این 7  ٹی وی چینل پر آج کا مدعا شو کے دوران تلخ کلامی ہوئی اور ایک دوسرے سے الجھ پڑے ۔ اوم جی کو راکھی بائی کے ساتھ گرما گرم بحث کرتے ہوئے دیکھا گیا ۔ خودساختہ گاڈویمن رادھے ماں سے متعلق بعض تنازعات پر ان دونوں کے درمیان بحث چل رہی تھی ۔ اوم جی نے کہا کہ آخری تم رادھے ماں کو برا بھلا کہنے والی کون ہوتی ہو۔ اس پر جب راکھی بائی نے احتجاج کیا تو دونوں کے درمیان گالی گلوج شروع ہوئی اور ہاتھا پائی ہوئی ۔راکھی بائی نے اوم جی کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ تمیز سے بات کرئیے اس کے جواب میں اوم جی نے ان کے گال پر طمانچہ رسید کیا اور اس کے دونوں ہاتھ پکڑ لیئے اور کہا کہ تو کیا مارے گی مجھے ۔ اینکر نے بیچ بچاو کرنے انہیں علحدہ کیا ۔

TOPPOPULARRECENT