Wednesday , September 20 2017
Home / دنیا / راس رومان کی رسٹورنٹ میں آتشزدگی

راس رومان کی رسٹورنٹ میں آتشزدگی

مناما ۔15مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) بحرین کے علاقہ راس رومان میں چہارشنبہ کی دوپہر کو پیراڈائز رسٹورنٹ میں آگ بھڑک اٹھی۔ تاہم آتش فرو عملہ نے تھوڑی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ یہ بات وزارت داخلہ نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر پوسٹ کردہ پیام میں بتائی۔ شیرٹن ہوٹل بحرین کے مقابل میں واقع پیراڈائز رسٹورنٹ میں دوپہر ڈھائی بجے آگ بھڑک اٹھی جسے سیول ڈیفنس کے آتش فرو عملہ نے ایک گھنٹے میں بجھا دیا۔ دی گلف ڈیلی نیوز میں شائع رپورٹ کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا کہ غفلت و لاپرواہی کے نتیجہ میں آتشزدگی کا یہ واقعہ پیش آیا۔ رپورٹ میں کسی کے زخمی ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں کوئی واضح اشارہ نہیں دیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT