Tuesday , May 30 2017
Home / کھیل کی خبریں / راس ٹیلر اور بولٹ کی تیسرے ٹسٹ کیلئے دستیابی کا امکان

راس ٹیلر اور بولٹ کی تیسرے ٹسٹ کیلئے دستیابی کا امکان

ویلنگٹن 19 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) مشکلات کا شکار نیوزی لینڈ ٹیم کیلئے آج کچھ امید بندھی ہے جب یہ کہا گیا ہے کہ بلے باز راس ٹیلر اور بولر ٹرینٹ بولٹ تیسرے ٹسٹ کیلئے فٹ ہوجائیں گے ۔ ٹیم نے اعلان کیا کہ یہ دونوں تیسرے ٹسٹ کیلئے ستیاب رہیں گے ۔ تاہم بیٹنگ کوچ کریگ مک میلن نے حالانکہ یہ دونوں ٹیم میں واپس ہونگے لیکن یہ بات ابھی سے قطعیت سے نہیں کہی جاسکتی کہ ٹیلر اور بولٹ قطعی گیارہ کھلاڑیوں میں شامل ہوسکیں گے یا نہیں۔تیسرا اور آخری ٹسٹ آئندہ ہفتے کو ہیملٹن میں شروع ہونے والا ہے ۔ جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرا ٹسٹ  میچ اندرون تین دن ہیملٹن میں جیت لیا اور وہ سیریز میں 1 – 0 سے آگے ہوگئی ہے ۔ ٹیلر اور بولٹ پہلے ٹسٹ کے بعد زخمی ہوگئے تھے اور وہ دوسرے ٹسٹ میں ٹیم کا حصہ نہیں تھے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT