Thursday , August 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / راس ٹیلر جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹسٹ سے باہر

راس ٹیلر جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹسٹ سے باہر

ڈونیڈن 12 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) نیوزی لینڈ کے زخمی بلے باز راس ٹیلر جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ یہ ٹسٹ جمعرات کو ویلنگٹن میں شروع ہو رہا ہے ۔ اس کے علاوہ ٹیم میں ٹرینٹ بولٹ کی شمولیت کے تعلق سے بھی شکوک پائے جاتے ہیں۔ راس ٹیلر ڈونیڈن میں کھیلے گئے پہلے ٹسٹ میں اپنی پہلی اننگز کے دوران زخمی ہوگئے تھے ۔ ٹیم کے ایک ترجمان نے آج توثیق کی کہ وہ یقینی طور پر ویلنگٹن ٹسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ وہ تیسرے اور قطعی ٹسٹ میں ہیملٹن میں کھیل پائیں گے یا نہیں یہ ان کی صحتیابی پر منحصر ہوگا ۔ ٹیم کے اہم بولر ٹرینٹ بولٹ کے پیر میں بھی ڈونیڈن میں زحم آیاتھا اور ان کا علاج چل رہا ہے ۔ ابھی تک ان کی دستیابی کے تعلق سے کوئی فیصلہ نہیںہوسکا ہے ۔ دونوں ٹیموں کے مابین پہلاکرکٹ ٹسٹ ڈرا ہوگیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT