Tuesday , September 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / راشد خان مستقبل کا اسٹار:مرلی

راشد خان مستقبل کا اسٹار:مرلی

ممبئی۔12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) سری لنکائی لیجنڈ  سابق آف اسپنر متھایا مرلی دھرن نے افغانستان کے لیگ اسپنر  راشد خان کو ’’خصوصی صلاحتوں ‘‘ کا حامل بولر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بین الاقوامی کرکٹ میں بڑے بیٹسمینوں کیخلاف عمدہ بولنگ کر رہے ہیں۔ حیدرآباد سن رائزرز کے بولنگ کوچ نے مزید کہا کہ  انہوں نے راشد خان کو چند روز دیکھنے کے بعد ہی اندازہ لگایا ہے کہ وہ کسی حد تک خاص اور دوسرے لیگ اسپنرز سے یکسر مختلف  ہیں اور وہ  ہوا میں گیند کو قدرے تیزی سے پھینکنے کے عادی ہیں اور مستقبل میں وہ اپنی ٹیموں کی توقعات پر پورے اتر سکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT