Friday , July 28 2017
Home / کھیل کی خبریں / راشد کی شانداربولنگ ‘ ویسٹ انڈیز کو شکست

راشد کی شانداربولنگ ‘ ویسٹ انڈیز کو شکست

سینٹ لوسیا۔10جون (سیاست ڈاٹ کام) نوجوان لیگ اسپنر راشد خان نے 18 رنز دیکر 7 وکٹیں حاصل کی جس کی بدولت افغانستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ونڈے میں63 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوور میں چھ وکٹوں پر212 رنز کا اسکور بنایا اور پھر ویسٹ انڈیز کو44.4 اوور میں149 رنز پرآوٹ کرکے شاندار جیت اپنے نام کی۔ راشد کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔راشد نے 8.4 اوور میں ایک میڈن اوور کرتے ہوئے محض 18 رن دے کر سات وکٹیں حاصل کیں۔ ونڈے تاریخ میں یہ ان کی چوتھی بہترین بولنگ ہے ۔ راشد کے علاوہ دولت زادران نے 25 رن پر دو وکٹ اور گلبدین نایب نے 31 رن پر ایک وکٹ لیا۔ افغانستان نے جاوید احمدی (81) کی شاندار نصف سنچری کی بدولت چھ وکٹ پر 212 رنز کا قابل دفاع اسکور بنایا۔ گلبدین نے ناٹ آؤٹ 41، محمد نبی نے ناٹ آؤٹ 27، سمیع اللہ شینواری نے22 اور رحمت شاہ نے 17 رنز بنائے ۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے ایشلے نرس نے34 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز44.4 اوور میں 149 رنز پر سمٹ گئی۔ شائي ہوپ (35) کے علاوہ کوئی بھی بیٹسمین ٹک کر نہیں کھیل سکا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT