Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / راشن اشیاء کی تفصیلات معلوم کرنے ایپ متعارف

راشن اشیاء کی تفصیلات معلوم کرنے ایپ متعارف

وزیر سیول سپلائز ایٹالہ راجندر کے ہاتھوں ٹی راشن موبائیل ایپ کا رسم افتتاح

حیدرآباد ۔ 9 ستمبر (سیاست نیوز) راشن کارڈ گیرندوں کو راشن شاپس میں موجود تمام اشیاء کی تفصیلات بروقت فراہم کرنے کیلئے محکمہ سیول سپلائز کی جانب سے ’’ٹی راشن موبائیل ایپ‘‘ متعارف کیا گیا ہے اور اس ایپ کا افتتاح ریاستی وزیر برائے سیول سپلائز و فینانس ای راجندر نے سیول سپلائز بھون میں افتتاح انجام دیا اور اس مناسبت سے ایپ تیار کرنے والے نیشنل انفارمیٹک سنٹر کے ماہرین کو ان کے بہترین کارنامے پر توصیفی اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔ این آئی سی کے ڈپٹی ڈائرکٹر رام موہن راؤ نے کہا کہ محکمہ سیول سپلائز میں اس ایپ کا اضافہ ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ کمشنر سی وی آنند نے کہاکہ کارڈ ہولڈرس اس ایپ کو گوگل یا محکمہ کے ویب سائیٹ ای پی ڈی ایس کے ذریعہ اپنے موبائیل میں ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ راشن شاپ میں موجود تمام اشیاء کی تفصیلات اور راشن شاپ کھلی ہے یا نہیں معلوم کیا جاسکتا ہے۔ راشن کارڈ کی تمام تفصیلات اور راشن کارڈ کارکرد ہے یا نہیں معلوم کیا جاسکتا ہے۔ جدید کارڈس کیلئے درخواستیں داخل کرنے والے افراد ان کی درخواستیں کس عہدیدار کے پاس ہے اس کی تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں۔ جاریہ ماہ مختص کردہ راشن اشیاء کی تفصیلات اور اس پاس مشن کے ذریعہ راشن فروختگی کی تفصیلات بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔ اس ایپ کے ذریعہ محکمہ سیول سپلائز کو بڑا فائدہ ہے اور اس ایپ کے ذریعہ عہدیداران کہیں سے بھی اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرسکتے ہیں جیسے آدھا سیڈنگ، ہر ماہ راشن شاپس کی اجرائی، کارڈس کی تعداد کے مطابق راشن مختص کرنا، راشن پاس کے ذریعہ می سیوا سنٹرس میں ادا کی گئی رقم کی تفصیلات، گوداموں میں موجود اناج کے ذخیرے کی تفصیلات کے علاوہ راشن لوڈنگ و ان لوڈنگ کی تفصیلات معلوم کی جاسکتی ہیں۔

 

TOPPOPULARRECENT