Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / راشن شاپس پر 50روپئے فی کیلو توردال کی سربراہی

راشن شاپس پر 50روپئے فی کیلو توردال کی سربراہی

تلنگانہ کے 91لاکھ خاندانوں کو فائدہ ‘دالوں کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف انتباہ : ایٹالہ راجندر

حیدرآباد ۔ 26اکٹوبر ( سیاست نیوز)  حکومت تلنگانہ مارکٹ میں توور دال کی قیمتوں پر قابو پانے اور بلیک مارکیٹنگ کے تدارک کیلئے موثر اقدامات کررہی ہے اور بالخصوص راشن شاپس پر عوام کیلئے فی کیلو توور کی دال صرف 50روپئے میں فراہم کرنے کا حکومت نے اعلان کیا ہے ۔ آج یہاں سکریٹریٹ میں اشیائے مائحتیاجکی قیمتوں کے مسئلہ پر متعلقہ اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں تفصیلی جائزہ لینے کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر فینانس و اُمور سیول سپلائیزمسٹر ای راجندر نے اس بات کا انکشاف کیا اور بتایا کہ اگر مرکزی حکومت 135 روپئے فی کیلو توور کی دال فراہم کرنے کی صورت میں ریاست بھر میں توور کی دال کے خریدی مراکز کا قائم کرکے سستی قیمتوں پر فراہم کرنے کیلئے حکومت اقدامات کرے گی ۔ مسٹر ای راجندر نے مزید کہا کہ خواہ کوئی بھی توور کی دال کا غیر مجاز طور پر ذخیرہ کرنے پر ان تاجرین کے خلاف سخت ترین کارروائی کرنے کا اظہار کیا اور کہا کہ راشن شاپس پر توور کی دال فراہم نہ کرنے والے راشن شاپس ڈیلروں کو معطل کرکے ان کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی ۔ انہوں نے عوام سے راشن شاپس پر توور  کی دال و دیگر اشیائے مائحتیاجکی فراہمی سے کسی بے قاعدگیوں کی صورت میں ٹول فری نمبر 1967 پر مکمل تفصیلات سے واقف کروانے کی پُرزور اپیل کی ۔ علاوہ ازیں وزیر موصوف نے کہا کہ راشن شاپ ڈیلرس کے خلاف بھی عوام کی جانب سے حکومت کو پُرزورمختلف نوعیت کی شکایتیں وصول ہورہی ہیں ۔ لہذا  اشیائے مائحتیاجکی فراہمی میں کسی بھی نوعیت کی بے قاعدگیوں کا تدارک کرنے  ایک آئی پی ایس کیڈر پولیس عہدیدار کی راست نگرانی میں کڑی نظر رکھتے ہوئے اچانک راشن شاپس پر دھاوے کرواکر سخت ترین  کارروائی کی جائے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت ریاست میں 91لاکھ افراد راشن کارڈ گیرندوں کو ہرماہ توور کی دال 50روپئے فی کیلو فراہم کررہی ہے اور اگر کوئی راشن شاپ ڈیلر راشن کارڈ پر توور کی دال فراہم نہ کرنے کی صورت میں اس کی تفصیلات سے واقف کروانے پر حکومت اس راشن شاپ ڈیلر کے خلاف سخت کارروائی کرے گی ۔ مسٹر راجندر نے بتایا کہ ہاسٹل طلبہ کیلئے بی  پی ٹی چاول ہی فراہم کئے جارہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT