Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / راشن شاپ ڈیلرس کو سرکاری ملازمین قرار دیا جائے

راشن شاپ ڈیلرس کو سرکاری ملازمین قرار دیا جائے

تنخواہ میں اضافہ کیا جائے، ڈیلرس اسوسی ایشن کے مطالبے
حیدرآباد 15 جنوری (سیاست نیوز) دونوں شہر حیدرآباد و سکندرآباد کے راشن شاپس ڈیلرس نے انھیں سرکاری ملازمین قرار دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ حیدرآباد راشن ڈیلرس ویلفیر اسوسی ایشن کے بیانر تلے راشن شاپ ڈیلرس دوسری سہولتوں کے علاوہ ماہانہ تیس ہزار روپئے تنخواہ کا مطالبہ کررہے ہیں۔ اسوسی ایشن نے کہاکہ حکومت فی کنٹل 17 روپئے کا زائد کمیشن بھی ادا نہیں کررہی ہے اور فوڈ سکیورٹی ایکٹ کے تحت مرکز کی طرف سے الاٹ کیا گیا کمیشن بھی 2013 ء سے ادا نہیں کیا جارہا ہے۔ اسوسی ایشن نے بقایہ جات فوری ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اسوسی ایشن نے ڈیلرس کو ہیلت کارڈس اور انشورنس کی سہولت دینے کا بھی مطالبہ کیا۔ اسوسی ایشن نے قرضے کی سہولت مہیا کرنے پر بھی زور دیا۔

TOPPOPULARRECENT