Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / راشن شاپ ڈیلرس کے کمیشن میں اضافہ کا اشارہ

راشن شاپ ڈیلرس کے کمیشن میں اضافہ کا اشارہ

بدعنوانیوں کیخلاف انتباہ، تور دال کے کاؤنٹر کا افتتاح، ایٹالہ راجندر کا خطاب
حیدرآباد۔/3نومبر، ( سیاست نیوز) وزیر سیول سپلائیز و فینانس ریاست تلنگانہ مسٹر ای راجندر نے آج یہاں الوال کے مقام پر واقع ریتو بازار میں ’ تور دال کی فروخت‘ کے مرکز ( کاؤنٹر ) کا افتتاح کیا۔ بعد ازاں انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت راشن شاپ ڈیلرس کو دیئے جانے والے کمیشن میں ضرور اضافہ کرے گی لیکن ایک کیلو چاول کی بے قاعدگی نہیں کی جانی چاہیئے اگر کوئی راشن شاپ ڈیلر  بے قاعدگیوں میں ملوث پائے جانے کی صورت میں فی الفور سخت کارروائی کرکے سزا دی جائے گی۔ مسٹر راجندر نے مزید کہا کہ غریبوں کے چاول غریب افراد کو پہنچانا ہی منصفانہ بات ہوگی۔ اس تقریب میں رکن اسمبلی مسٹر کنکا ریڈی نے بھی حصہ لیا۔

TOPPOPULARRECENT