Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / راشن ڈیلرس کی شفافیت پر مسائل حل کرنے کا تیقن

راشن ڈیلرس کی شفافیت پر مسائل حل کرنے کا تیقن

بے قاعدگیوں پر لائسنس کی منسوخی کا انتباہ ، کمشنر سیول سپلائز سی وی آنند
حیدرآباد ۔ 3 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : کمشنر سیول سپلائز سی وی آنند نے راشن ڈیلرس کو اپنے اوپر عائد بد نما داغ کو دور کرلینے پر تمام مسائل حل کرنے کا تیقن دیا ۔ بے قاعدگیوں میں ملوث رہنے والوں کے راشن ڈیلر شپ منسوخ کردینے کا انتباہ دیا ۔ آج سیول سپلائز بھون میں کمشنر سی وی آنند نے راشن ڈیلرس کا اجلاس طلب کرتے ہوئے کہا کہ شہر حیدرآباد کے علاوہ ریاست کے تمام راشن ڈیلرس پر کئی بے قاعدگیوں بالخصوص چاول ، گیہوں اور دوسری اشیاء کو غریب عوام میں تقسیم کرے بغیر مارکٹ میں چوری سے فروخت کردینے کے الزامات ہیں حکومت چاہے تو ایسے افراد کے ڈیلر شپ منسوخ کرسکتی ہے ۔ مگر ایک موقع دینا چاہتی ہے ۔ حال ہی میں راشن ڈیلرس کے ساتھ بھی وہ کئی اجلاس طلب کرچکے ہیں ۔ انہیں بھی اپنی بے قاعدگیاں دور کرنے کی ہدایت دی گئی ہے جس کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں ۔ وہ چاہتے ہیں کہ راشن ڈیلرس بھی اپنی غلطیوں کا محاسبہ کریں اور سماج میں ان کے خلاف جو منفی رجحان پیدا ہوا ہے اس کو اپنی ایمانداری اور دیانتداری سے دور کریں ۔ حکومت بھی راشن ڈیلرس کے جو مسائل ہیں اس کو دور کرے گی ۔ سی وی آنند نے کہا کہ غریب عوام کی فلاح و بہبود کو پیش نظر رکھتے ہوئے حکومت نے راشن شاپش سے ایک روپیہ کیلو چاول سربراہ کررہی ہے ۔ مگر عوام سے شکایتیں وصول ہورہی ہیں انہیں چاول کے علاوہ دوسری اشیاء پابندی سے نہیں مل رہی ہے ۔ راشن ڈیلرس مقررہ وقت پر اپنے دوکانات نہیں کھول رہے ہیں اور ایسے بھی شکایتیں وصول ہورہی ہیں کہ راشن ڈیلر شپ چلانے والے مقامی نہ ہونے کی وجہ سے راشن شاپس پر زیادہ وقت نہیں دے پارہے ہیں اور کئی بوگس ناموں سے بھی ڈیلر شپ چلائی جارہی ہے ۔ حکومت بالخصوص سیول سپلائز کے پاس کئی ثبوت موجود ہیں ۔ حکومت غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے والے ڈیلرس کو ہرگز برداشت نہیں کرے گی ۔ ڈیلرس اپنی کارکردگی کو بہتر بنائے تو حکومت ان کے کمیشن میں اضافہ کرنے کے معاملے میں سنجیدگی سے غور کرے گی ۔ حکومت بائیو میٹرک سسٹم کو ساری ریاست میں توسیع دینے کا فیصلہ کرچکی ہے ۔ تمام ڈیلرس اس کے لیے تیار ہیں ۔ ساتھ ہی الیکٹرانک وویٹنگ مشین اور پرنٹرس کی خدمات سے بھی استفادہ کرنے کا مشورہ دیا ۔ راشن ڈیلرس کے نمائندوں نے بھی کمشنر سیول سپلائز کو اپنے مسائل سے واقف کراتے ہوئے کہا کہ چند بوگس ڈیلرس کی بے قاعدگیوں سے سارے راشن ڈیلرس کا نام خراب ہورہا ہے ۔ گریٹر حیدرآباد کے حدود میں بوگس راشن ڈیلرس زیادہ ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ راشن ڈیلرس کی آمدنی 3516 روپئے ہے تو مصارف 5250 روپئے ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT