Friday , September 22 2017
Home / جرائم و حادثات / راشن کے چاول و کیروسین کی بلیک مارکٹنگ،تین افراد گرفتار

راشن کے چاول و کیروسین کی بلیک مارکٹنگ،تین افراد گرفتار

حیدرآباد /13 ڈسمبر (سیاست نیوز) راشن کے چاول اور کیروسین کی بلیک مارکٹنگ میں ملوث تین افراد کو ٹاسک فورس ساؤتھ زون ٹیم نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 28 سالہ عمران عالم ساکن عظمت نگر یاقوت پورہ ، 55 سالہ محمد سردار ساکن ریاست نگر ، 32 سالہ محمد مجو ساکن چندرا نگر یاقوت پورہ ، راشن کے چاول ، دال ، گیہوں اور کیروسین کی بلیک مارکٹنگ کررہے تھے اور ٹاسک فورس نے ان کے قبضے سے 85 کنٹل راشن کے چاول ، دو کنٹل تور کی دال ، ایک کنٹل گیہوں اور تیس لیٹر کیروسین برآمد کرلیا ۔ ٹاسک فورس نے محکمہ سیول سپلائیز کی مدد سے یہ دھاوے کئے اور گرفتار افراد کو متعلقہ پولیس اسٹیشن کے حوالے کردیا گیا  ۔

TOPPOPULARRECENT