Monday , October 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / راشن کے چاول کی غیر قانونی منتقلی کے خلاف کارروائی

راشن کے چاول کی غیر قانونی منتقلی کے خلاف کارروائی

کاغذ نگر۔/13جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سکندرآباد تا ملہارٹ چلائی جانے والی بھاگیہ نگر ایکسپریس میں ریاست مہاراشٹرا غیر قانونی طور پر بھجوائے جانے والے راشن شاپ کے چاول جناب ریاض علی انفورسمنٹ آفیسر کی نگرانی میں ضبط کرلئے گئے۔ معتبر ذرائع سے پتہ چلنے پر موصوف نے مسٹر ضمیر ( آصف آباد ) مسٹر پرکاش کوٹھالہ اور جناب منیر کے علاوہ ریلوے پولیس کانسٹبلس نندگوپال اور عبدالرشید کے ہمراہ ریلوے اسٹیشن پہنچ کر بھاگیہ نگر ایکسپریس کی تلاشی لی جس میں راشن شاپ سے حاصل ہونے والے چاول بذریعہ ٹرین ریاست مہاراشٹرا بھجوائے جارہے تھے۔ چاول لے جانے والوں کا پتہ نہ چل سکا لیکن چاول کو ضبط کرلیا گیا۔ اس موقع پر جناب ریاض علی نے کہا کہ راشن شاپ سے ملنے والے چاول حکومت استعمال کرنے کیلئے دے رہی ہے اسے زیادہ داموں میں فروخت کرنا جرم ہے اور ریاست مہاراشٹرا کو چاول منتقل کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

 

پینے کے پانی کیلئے سرپنچ سے شکایت
یلاریڈی۔/13جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل یلاریڈی کے خواتین نے پینے کے پانی کی قلت پر یلاریڈی سرپنچ دیویندر سے ملاقات کرکے برہمی کا اظہار کیا۔ مستقر دھوبی محلہ کی خواتین نے سرپنچ سے اپیل کی کہ پینے کے پانی کا مسئلہ حل کریں جس پر سرپنچ نے اعلیٰ عہدیداروں سے بات کرکے مسئلہ کو حل کرنے کا تیقن دیا۔ خواتین نے کہا کہ روزانہ دو گھڑے بھی پانی نہیں آرہا ہے تو پھر روزمرہ کی زندگی کیسے گذاری جائے۔ واضح رہے کہ یلاریڈی میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT