Friday , September 22 2017
Home / ہندوستان / راشٹرپتی بھون میں بھی مچھروں کی کثرت!

راشٹرپتی بھون میں بھی مچھروں کی کثرت!

نئی دہلی 27 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) نئی دہلی میونسپل کونسل نے جاریہ مہینے راشٹرپتی بھون کو 80 نوٹسیں جاری کی ہیں کیونکہ راشٹرپتی بھون کے احاطہ میں مختلف مقامات پر ڈینگو مچھروں کی افزائش کا پتہ چلا تھا ۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ صدارتی محل بہت بڑا ہے اور معائنہ کے دوران کئی مقامات پر بہت زیادہ مچھروں کی افزائش کا پتہ چلا ہے ۔ خاص طور پر راشٹرپتی بھون اسٹاف کے رہائشی کوارٹرس کے قریب مچھروں کی کثرت ہے ۔ جاریہ مہینے میں ہم نے مختلف محکموں کو 80 نوٹسیں جاری کی ہیں تاکہ وہاں مچھروں کی افزائش کو روکا جاسکے ۔ کہا گیا ہے کہ کونسل کی جانب سے صدارتی محل کے ڈائرکٹر کے ساتھ ایک اجلاس کے بعد ایک چار رکنی ٹیم بھی تشکیل دی گئی ہے جو راشٹرپتی بھون کے احاطہ میں مچھروں کی افزائش کو روکنے کے اقدامات کی تجویز کریگی ۔ اس چار رکنی کمیٹی میں راشٹرپتی بھون کے دو عہدیداروں کے علاوہ این ایم ڈی سی اور دہلی میونسپل کونسل کا ایک ایک متعلقہ عہدیدار بھی شامل کیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT