Sunday , August 20 2017
Home / ہندوستان / راشٹرپتی بھون میں نائب صدر چین کا خیرمقدم

راشٹرپتی بھون میں نائب صدر چین کا خیرمقدم

نئی دہلی۔ 7 نومبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) باہمی تعلقات میں ہمہ گیر پیشرفت کی ضرورت کو اُجاگر کرتے ہوئے صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے آج کہا ہے کہ میک ان انڈیا مہم میں چینی کمپنیوں کی شرکت کا خیرمقدم کیا جائیگا ۔ راشٹرپتی بھون میں چین کے نائب صدر لی یوں چاؤ کے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ چین کے ساتھ تعلقات کو ہندوستان اولین اہمیت دیتا ہے ۔ صدرجمہوریہ نے کہا کہ حالیہ برسوں میں ہند۔ چین تعلقات کو نئی جہت عطا ہوئی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان سیاسی وفود کا تبادلہ عمل میں آرہا ہے جبکہ باہمی تجارت 70.59 بلین تک پہنچ گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT