Monday , August 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / رامائم پیٹ میں سرقہ کی کوشش کے دوران اے ٹی ایم خاکستر

رامائم پیٹ میں سرقہ کی کوشش کے دوران اے ٹی ایم خاکستر

میدک۔/23مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میدک کے منڈل رامائم پیٹ کے مقام نظام پیٹ پر واقع ٹاٹا کیش سنٹر کے اے ٹی ایم سے گیس کٹر کے استعمال کے ذریعہ کل شب 3 بجے چند نامعلوم افراد کی جانب سے رقم نکالنے کی کوشش میں 16ہزار روپئے جل کر خاکستر ہوگئے۔ ضلع ایس پی میدک بی سومتی نے آج دوپہر نظام پیٹ کا دورہ کرتے ہوئے تباہ شدہ اے ٹی ایم کا معائنہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ سارقوں نے ایک لاکھ روپئے اڑا لیکر راہ فرار اختیار کی۔ جبکہ 16ہزار روپئے جل گئے۔ بینک عہدیداروں کے مطابق اے ٹی ایم میں 3لاکھ 60 ہزار روپئے باقی رہے۔ ایس پی سومتی کے آنے سے قبل ڈی ایس پی توپران ڈیویژن مسٹر وینکٹیشورلو سرکل انسپکٹر رامائم پیٹ، سب انسپکٹر رامائم پیٹ مسرز نندیشور ریڈی، ناگرجن کے بھی اے ٹی ایم کا معائنہ کیا اور مقدمہ درج کرکے ضابطہ کی کارروائی کی اور مصروف تلاش ہے۔

TOPPOPULARRECENT