Sunday , September 24 2017
Home / Top Stories / رامائن میوزیم کی تعمیر کا منصوبہ ، یو پی اسمبلی انتخابات کا مرکزی موضوع متوقع

رامائن میوزیم کی تعمیر کا منصوبہ ، یو پی اسمبلی انتخابات کا مرکزی موضوع متوقع

ایودھیا / نئی دہلی /18 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) یو پی اسمبلی انتخابات کے عنقریب مقرر ہونے کی بنیاد پر توقع ہے کہ ایودھیا میں رامائن میوزیم کی تعمیر کا منصوبہ مرکزی انتخابی موضوع ہوگا ۔ حالانکہ بی جے پی نے اعلان کیا ہے کہ رام مندر کی تعمیر کا مسئلہ انتخابی موضوع نہیں بنایا جائے گا ۔ تاہم ایودھیا میں رامائن میوزیم کی تعمیر کا منصوبہ اسی کی ایک بدلی ہوئی شکل ہے ۔ مرکزی وزیر مہیش شرما نے آج کہا کہ ’’رام کا کام‘‘ کرنے والے خوش قسمت ہوں گے ۔ مجوزہ میوزیم 25 ایکر خطہ اراضی پر تعمیر کیا جائے گا جو حکومت یو پی متنازعہ رام جنم بھومی ۔ بابری مسجد کے مقام سے 15 کیلو میٹر کے فاصلے پر فراہم کرے گی ۔ بی جے پی کے سخت گیر قائدین جیسے ونئے کٹیار بابری مسجد کے مقام پر رام مندر کی تعمیر کے مطالبہ پر اٹل ہیں ۔ اکھلیش یادو حکومت نے رام لیلا تھیم پارک کی تعمیر کا ایودھیا کی ترقی کے پیش نظر خیرمقدم کیا ہے ۔ لیکن ونئے کٹیار نے کہا کہ ہم رام مندر کی ایودھیا میں تعمیر کے مطالبہ سے دستبردار نہیں ہوں گے ۔ مودی حکومت کے ایجنڈہ میں رام مندر شامل نہیں ہے ۔ پرزور انداز میں یہ دعویٰ کرتے ہوئے مرکزی وزیر شرما نے کہا کہ 151 کروڑ روپئے کی لاگت سے رامائن میوزیم کی تعمیر ایودھیا کی ترقی کا سبب بنے گی۔

TOPPOPULARRECENT