Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / رامائن میوزیم کی تعمیر کے وقت پر بائیں بازو کا اعتراض

رامائن میوزیم کی تعمیر کے وقت پر بائیں بازو کا اعتراض

نئی دہلی۔ 18 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکز کی جانب سے ایودھیا میں رامائن میوزیم کی تعمیر کے منصوبہ کے وقت پر اعتراض کرتے ہوئے بائیں بازو کی پارٹیوں نے آج بی جے پی پر الزام عائد کیا کہ وہ انتخابی فوائد کے لئے عوام کے جذبات کا استحصال کرنے اس میوزیم کی تعمیر کے منصوبہ کا اعلان کررہی ہے۔ جبکہ یوپی میں عنقریب اسمبلی انتخابات منعقد ہونے والے ہیں۔ قبل ازیں بی جے پی نے جو انتخابی وعدے کئے تھے، ان کی تکمیل سے قاصر رہی ہے اور رامائن میوزیم کی تعمیر کا اعلان کرکے عوام کی توجہ اپنی ناکامیوں سے ہٹانا چاہتی ہے۔ سی پی آئی ایم کے جنرل سیکریٹری سیتا رام یچوری نے کہا کہ بی جے پی لوک سبھا انتخابات کے ایک بھی انتخابی وعدہ کی تکمیل میں ناکام رہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT