Tuesday , August 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / راماگنڈم میں پلس پولیو کا کامیاب انعقاد

راماگنڈم میں پلس پولیو کا کامیاب انعقاد

گوداوری کھنی /22 فروری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) راماگنڈم کے بلدی حدود کے 50 ڈیویژنوں میں پلس پولیو کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا جملہ 151 مراکز قائم کئے گئے تھے اور 604 والینٹرس ان مراکز میں کام کئے جملہ 32561 بچوں میں 30561 بچوں کو پولیو کی خوراک پلائی گئی ۔ اس طرح 95 فیصد پلس پولیس کامیاب رہا ۔ راماگنڈم کارپوریشن آفس میں مئیر بلدیہ کے لکشمی نارائنا نے ایک بچہ کو پولیو کے خطرے پلاکر افتتاح کیا اور کہا کہ 0-5 سال کے عمر کے بچوں کو پولیو پلانے کیلئے والدین کو ترغیب دی اور ملک کو اس خطرناک مرض سے دور رکھنے اور سماج کو اس سے پاک رکھنے کی ترغیب دی ۔ محکمہ ہیلت کی جانب سے 22 اور 23 جنوری کو بھی گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو کی خوراک پلائی جارہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT