Tuesday , October 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / راماگنڈم کی مساجد کیلئے ترقیاتی فنڈس کے چیکس کی تقسیم

راماگنڈم کی مساجد کیلئے ترقیاتی فنڈس کے چیکس کی تقسیم

گوداوری کھنی /19 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی حکومت کی جانب سے رمضان المبارک کے مہینے میں مساجد کی ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈس منظور ہوئے تھے ۔ حلقہ اسمبلی راما گنڈم کی فی الوقت چھ بڑی مساجد کو فنڈس کی منظوری کیلئے مقامی ایم ایل اے ایس ستیا نارائنا نے گرین سگنل دے دی ہے اور ان مساجد کے ذمہ داروں کو چیک حوالے کردیا گیا ہے ۔ فی مسجد کو 12,000 روپئے کا چیک دیا گیا ہے ۔ جن میں جامع مسجد راماگنڈم جامع مسجد گوداوری کھنی ، جامع مسجد بسنت نگر ، جامع مسجد انترگاؤں ، مسجد حبیبیہ ودیا نگر راما گنڈم اور مسجد نور ریلوے اسٹیشن راماگنڈم شامل ہیں ۔ تحصیلدار آفس راما گنڈم میں منعقد ہوا ۔ اس پروگرام میں ایم آر او سرینواس راؤ کارپوریٹرس شمیم سلطانہ ، روی نائیک ٹی آر ایس قائد احمد بابو ، آرآئی خواجہ معین الدین اور وی آر اوز اور دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT