Thursday , September 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / راما گنڈم کے ڈائرکٹر کا دورہ

راما گنڈم کے ڈائرکٹر کا دورہ

گوداوری کھنی۔/20فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) NTPC راما گنڈم میں مرکزی حکومت این ٹی پی سی کی جانب سے تلنگانہ میں برقی کی قلت کو دور کرنے کیلئے 4000 میگا واٹ کا برقی پراجکٹ تعمیر کرنے کے لئے منظوری ہوچکی ہے جو کس تلنگانہ سوپر تھرمل پاور پراجکٹ کا نام دیا جائے گا۔ آئندہ ماہ مارچ میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ہاتھوں پہلا مرحلہ Stage-I کے تحت دو یونٹ 8اور 9کا 1600=2×800 میگا واٹ برقی پراجکٹ کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔ اس سلسلہ میں 24فبروری کو دہلی سے این ٹی پی سی کے ڈائرکٹر ( پراجکٹ ) ایس سی پانڈے NTPC راما گنڈم کا دورہ کریں گے اور سنگ بنیاد کے انتظامات کا جائزہ لیں گے۔ ان کے ہمراہ ریجن ایگزیکٹیو ڈائرکٹر آر وینکٹیشورلو بھی ہوں گے۔ پراجکٹ کی اراضی کی صفائی کا کام اور سڑکوں کا کام NTPC میں تیزی سے جاری ہے اور اب تک NTPC کے CMD گورو دیپ سنگھ راما گنڈم کا دورہ کرچکے ہیں اور NTPCکے عہدیداروں کی جانب سے بھاری بندوبست کیا جارہا ہے۔ سنگ بنیاد کی تاریخ بھی جلد مقرر ہونے والی ہے۔

TOPPOPULARRECENT