Tuesday , August 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / رامدین کا ویسٹ انڈیز کے لئے نیا ریکارڈ

رامدین کا ویسٹ انڈیز کے لئے نیا ریکارڈ

برج ٹاؤن ۔23 جون (سیاست ڈاٹ کام ) دنیش رامدین نے ونڈے میں کیریئر کے دوہزار رنز مکمل کر لئے۔ وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے پہلے ویسٹ انڈیز وکٹ کیپر بن گئے ہیں۔سہ رخی ونڈے سیریز میں آسٹریلیا کے خلاف وہ کیریر کی تیسری سنچری سے صرف نو رنز کی دوری پر تھے کہ مچل ا سٹارک نے انہیں کلین بولڈ کر دیا اور وہ سنچری تو مکمل نہ کر سکے لیکن کیریر کے دو ہزار رنز کے ہندسے کو عبور کیا۔ رامدین نے 134 میچز میں 2077 رنز بنا ئے ہیں جس میں دو سنچریاں اور آٹھ نصف سنچریاں شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT