Monday , August 21 2017
Home / جرائم و حادثات / رامنتاپور میں مقروض شخص کے ہاتھوں قرضدار کا قتل

رامنتاپور میں مقروض شخص کے ہاتھوں قرضدار کا قتل

حیدرآباد ۔ 8 جولائی (سیاست نیوز) سائبرآباد کے علاقہ میں سنسنی خیز قتل کی واردات پیش آئی جہاں ایک شخص نے اپنی بیوی اور بچوں کے ہمراہ قرض دار کا قتل کردیا۔ رامنتاپور میں پیش آئی اس واردات سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق 25 سالہ مہیش پر پداپلایا اور اس کے افراد خاندان نے مبینہ طور پر حملہ کرتے ہوئے اس کا قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق مہیش جو مارکٹنگ کا ملازم تھا، رمنتاپور میں رہتا تھا۔ اس نے ایلایا نامی شخص کو 3 لاکھ روپئے بطور قرض دیا تھا اور اس رقم کی واپسی کا مطالبہ کررہا تھا۔ دونوں میں گذشتہ چند دنوں سے بحث و تکرار جاری تھی۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہیکہ مقروض ایلایا نے منصوبہ بند طریقہ سے اس فینانسر مہیش کا قتل کردیا۔ ایلایا نے اپنی بیوی لکشمی اور دونوں بیٹوں انیل اور شیوا کے ہاتھوں میں ہتھیار تھمادیئے اور مہیش کو قتل کردیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT