Thursday , May 25 2017
Home / Top Stories / رامپور کے قریب ٹرین پٹری سے اُتر گئی، 2 افراد زخمی

رامپور کے قریب ٹرین پٹری سے اُتر گئی، 2 افراد زخمی

وزیر ریلوے سریش پربھو نے زخمیوں کیلئے معاوضہ کا اعلان کیا، سبوتاج کا بھی اندیشہ

نئی دہلی 15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) میرٹھ ۔ لکھنؤ راجیہ رانی ایکسپریس کے 8 کوچیس آج اترپردیش میں رامپور کے قریب پٹری سے اُتر گئے جس کے نتیجہ میں کم از کم دو مسافرین زخمی ہوگئے، ریلوے عہدیداروں نے یہ بات کہی۔ ناردرن ریلوے کے ترجمان نیرج شرما نے کہاکہ یہ واقعہ مندا پانڈے اور رامپور ریلوے اسٹیشنوں کے درمیان صبح 8.15 بجے پیش آیا۔ دو مسافرین امیت کٹیا اور میگھ سنگھ زخمی ہوئے لیکن اِس حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ وزیر ریلوے سریش پربھو نے دونوں زخمی مسافرین کو فی کس 50 ہزار روپئے کے معاوضے کا اعلان کیا اور اِس حادثہ کے پس پردہ اسباب کا پتہ چلانے کے لئے انکوائری کا حکم بھی دیا۔ اُنھوں نے ٹوئٹر پر لکھا کہ صورتحال کا شخصی طور پر جائزہ لے رہا ہوں۔ سینئر عہدیداروں کو مقام واقعہ پر فوری پہونچنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ تیز تر راحت کاری اور بچاؤ کاموں کو یقینی بنانے کے لئے کہا گیا ہے۔ پربھو نے کہاکہ اِس واقعہ میں جو بھی خاطی پائے جائیں اُن کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ایس پی رامپور کے کے چودھری نے کہاکہ سبوتاج کو خارج از امکان نہیں قرار دیا جاسکتا۔ مرادآباد ڈیویژنل ریلوے منیجر مقام واقعہ پہونچ کر بچاؤ اور راحت کاری آپریشنس کی نگرانی کررہے ہیں۔ ایک میڈیکل ٹیم بھی وہاں پہونچ چکی ہے۔ ریلوے نے مختلف اسٹیشنوں پر ہیلپ لائن نمبرس کی سہولت فراہم کی ہے تاکہ مسافرین اور اُن کے رشتہ داروں کے درمیان رابطہ قائم رہے۔ نئی دہلی کے لئے ہیلپ لائن نمبرس 011-23341074 ، 23342954 ہیں اور لکھنؤ کے نمبرس 09794830975 ، 05222-37677 ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT